پاکستان
03 جنوری ، 2015

کراچی :انسداد دہشتگردی کی عدالت کے 6ڈیتھ وارنٹ پر دستخط

کراچی :انسداد دہشتگردی کی عدالت کے 6ڈیتھ وارنٹ پر دستخط

کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیئے ہیں، سندھ کے جیل حکام کی جانب سے آٹھ سزائے موت پانے والے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے لئے متعلقہ عدالتوں کو خط بھیجا گیا تھا۔عدالت نے 6ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیئےہیں ان سزا پانے والوں میں محمدطلحہ، خلیل احمد، شاہد حنیف، ذوالفقار علی، شفقت حسین اور بہرام خان شامل ہیں۔ قانون کے مطابق ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کم از کم سات روز اور زیادہ سے زیادہ 21 روز میں سزا پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :