پاکستان
04 جنوری ، 2015

عیدمیلادالنبیؐ کےموقع پرجیو ٹی وی کےتحت جشن صبح بہاراں کا اہتمام

عیدمیلادالنبیؐ کےموقع پرجیو ٹی وی کےتحت جشن صبح بہاراں کا اہتمام

کراچی......جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کے تحت کراچی میں جشن صبح بہاراں کا اہتمام کیا گیا ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں يہ پروگرام ابھی جاری ہے ، پروگرام میں علمائے اکرام اور معروف نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے تو وہاں موجود ہزاروں شرکا جھوم اٹھے ،عید میلاد النبیﷺکی رحمتوں اور برکتوں سے بھری رات جیو ٹی نیٹ ورک نے اپنے ناظرین کے لیے خاص اہتمام کیا۔ کراچی میں اس روح پروراجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ معروف نعت خوانوں نے سرکار دوجہاں کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں سرور کائنات اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل پر علم کے موتی بکھیرے تو لوگ بے اختیار دادوتحسین کے نعرے بلندکیے بغیرنہ رہ سکے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عشق رسولؐ میں ڈوبی آواز میں نعتوں کا نذرانہ پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ ہزاروں حاضرین اور کروڑوں ناظرین نے”جشن صبح بہاراں “میں انوار و تجلیات سے معمور لمحات کی برکتیں سمیٹیں،جشن ولادت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں جشن صبح بہاراں اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے یہاں حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں دوروسلام کے نذرانے بھی پیش کیے جارہے ہیں اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے منفرد انداز میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے ۔

مزید خبریں :