27 اپریل ، 2012
راولپنڈی…پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جن کے مطابق میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمقر کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ میجرجنرل اطہرعباس جون میں ریٹائرہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ آئی جی ایف سی میجر جنرل نادرزیب ڈی جی ایچ آرڈی ، سی او ایس، ایس سی میجرجنرل ہدایت جی اوسی 14 ڈویژن اور میجرجنرل صادق علی کو آرمڈڈویژن ون سے پی ایم اے بھیج دیاگیا۔ میجرجنرل آصف خٹک کوآئی ایس آئی کوئٹہ سے لاگ ایریاگوجرانوالہ بھیج دیاگیا جبکہ جی اوسی ایس ایس جی میجرجنرل فرخ بشیر کو ڈی جی ڈی ایس جی اور میجرجنرل مظہرجمیل پی ایم اے سے وی سی جی ایس اے بھیج دیاگیا۔