دنیا
04 جنوری ، 2015

آسٹریلیا کے جنوب میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

آسٹریلیا کے جنوب میں جنگلاتی آگ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

سڈنی......آسٹریلیا میں تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگلات میں لگنے والی آگ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آسٹریلیا کے جنوب میں لگنے والی جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔وکٹوریا ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ اس آگ کی وجہ سے30 سے زائد مکانات تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ علاقے میں خشک حالات اور تیس درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں فائرفائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :