04 جنوری ، 2015
ڈھاکا........... بنگلا دیش میں اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو اُن کے دفتر میں نظربند کردیاگیا ہے ۔ بنگلادیش میں متنازع انتخابات کو کل ایک سال مکمل ہورہا ہے ۔ خالدہ ضیا کی پارٹی بی این پی نے کل کا دن ’’یوم قتلِ جمہوریت‘‘کے طور پر منانے اور دارالحکومت ڈھاکا میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کررکھا ہے ۔ تاہم پولیس نے کل رات خالدہ ضیا کو ان کے دفتر میں نظر بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔ بی این پی کے ایک رہنما کاکہناہے کہ خالدہ ضیا رات گئے اپنے ایک بیمار ساتھی کو دیکھنے جانا چاہتی تھیں لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی ۔ پولیس نے پارٹی کے نائب رہنما رضوی احمد سمیت اعلی عہدے داروں اور 400 سے زائد کارکنوں کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔