پاکستان
04 جنوری ، 2015

لوئراورکزئی میں بم دھماکے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

لوئراورکزئی میں بم دھماکے پرالطاف حسین کا اظہارمذمت

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لوئراورکزئی کے فٹبال گراؤنڈمیں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس واقعہ میں کئی بچوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت طالبان دہشت گرد کھلی سفاکیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اب قوم کے معصوم بچوں کومسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں معصوم طلبہ اوراساتذہ کے بہیمانہ قتل عام کے بعداب اورکزئی میں فٹبال کھیلنے والے بچوں کو بم دھماکے سے نشانہ بناکردہشت گردوں نے اپنی درندگی اورسفاکی کاایک اورمظاہرہ کیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اورکزئی میںفٹبال گراؤنڈمیں ہونے والے دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصرکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے دھماکے میں شہیدہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کوا پنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوںنے زخمی بچوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی۔دریں اثنا الطاف حسین نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء سیف اللہ آفریدی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میںانھوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیف اللہ آفریدی کے سفاک قاتلوںکو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور شہریوںکی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ الطاف حسین نے مقتول کے سوگوار لواحقین، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیف اللہ آفریدی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)

مزید خبریں :