05 جنوری ، 2015
ویلنگٹن.......ویلنگٹن ٹیسٹ میں سری لنکا کی جیت کی راہ میں کین ولیم سن دیوار بن گئے۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 118رنز کی برتری حاصل کرلی اور اسکی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے 22 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز آگے بڑھائی،79 کے اسکور پر ردرفورڈ ،لیتھم اور راس ٹیلر پویلین لوٹ گئے ۔برینڈن مکولم 22 اور جمی نیشم 19 رنز بناسکے ،لیکن کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے چھٹی وکٹ پر 94 ناقابل شکست رنز بناکر کیوی ٹیم کو 118 رنز کی سبقت دلادی۔دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 253 رنز بنالئے تھے ۔کین ولیم سن 80 اور واٹلنگ 48 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔