06 جنوری ، 2015
بگوٹا ..........کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں آتش بازی کے گودام میں اچانک دھماکے میں 2افراد زخمی، 17 مکانات تباہ ہوگئے۔ آتش بازی کے گودام میں دھماکے کے بعد آسمان پر پٹاخوں نے رنگ بکھیر دیئے اور گودام میں رکھا سارا آتش گیر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ گودام میں 10 ٹن سے زائد آتش گیر سامان موجود تھا۔ اس دھماکے میں 2افراد زخمی اور 17 مکانات تباہ ہوئے۔ حادثے کی تفتیش جاری ہیں۔