دنیا
27 اپریل ، 2012

امریکی ایوان نمائندگان: نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان: نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا بل منظور

واشنگٹن … امریکی ایوان نمائندگان نے سائبر حملے کے خطرے کی صورت میں نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے، سائبر انٹیلی جنس ایکٹ کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں اور ویب کمپنیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ آسان ہوجائے گا۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ بل صدر اوباما تک پہنچا تو وہ اس کو ویٹو کردیں گے۔ امریکی ایوان زیریں میں 248 ووٹوں سے اس بل کی منظوری دی گئی ہے۔ امریکی ایوان بالا میں بھی سائبر سیکیورٹی پر ایک بل موجود ہے تاہم اس پر ووٹنگ ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب نجی معلومات کے تحفظ کے حامی کئی گروپ اس بل کی منظوری کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :