27 اپریل ، 2012
اسلام آباد … ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے 2سے 3 روز مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کاشت کے علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش سے فصل کو خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوارکو راولپنڈی، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اگلے 2 سے 3 روز بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ آج تربت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ لاہور میں 34، کراچی 33، اسلام آباد، پشاور30، گلگت 26 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔