دنیا
08 جنوری ، 2015

فرانس : میگزین پر حملے کیخلاف مسلم تنظیموں کی مذمت

فرانس : میگزین پر حملے کیخلاف مسلم تنظیموں کی مذمت

پیرس .....فرانس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنےوالے مسلمانوں کی تنظیموں نے جریدےپرحملےکی شدیدمذمت کی ہےاور کہاکہ حملہ آورکسی پیغمبرنہیں شیطان کےپیروکارتھے۔پیرس میں جریدےکےدفترپرحملے نے فرانس بھرمیں مسلم کمیونٹی کوشدید صدمےسےدوچارکیاہے۔پاکستانیوں سمیت ہرشخص واقعہ کی مذمت میں پیش پیش ہے۔دہشتگردوں کی جانب سےصحافیوں اورپولیس اہلکاروں کونشانہ بنائےجانےکےواقعہ مذہبی رہ نماوں کاکہناہےکہ مسلمان اورمسیحی متحدہوکر انتہاپسندی کامقابلہ کریں۔ صدرمسلم کونسل فرانس دلیل ابوبکر نے کہا کہ اسلام لوگوں کی جان لینےکی مذمت کرتاہے اورسب مسلمان صدمےسےدوچارہیں۔ فرانس میں اس سےپہلےایک شہری نے فوجیوں اورراہبوں کوبھی نشانہ بنایاتھا جبکہ کئی فرانسیسی نوجوان مشرق وسطی کے ممالک جاکرداعش کاساتھ دےرہےہیں۔پیش امام درانسی مسجد حسن شلغومی نے کہا کہ پوری مسلم کمیونٹی غمزدہ ہے۔وہ خودشدیدغصےمیں ہے۔ انٹرنیٹ کےذریعےنوجوانوں کوانتہاپسندی کی جانب دھکیلاجارہاہے،انہوں نےہماری آزادی اوراقدارکونقصان پہنچایاہے۔فرانس میں مسلم کمیونٹی کوخدشہ ہے کہ کہیں دیگریورپی ممالک کی طرح یہاں بھی دائیں بازوکی جماعتیں مسلمانوں کےخلاف اشتعال انگیزی پرنہ اترآئیں۔ان کامطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کوعبرتناک سزادے کرمسلمانوں کوبھی اس ناسورسےنجات دلائی جائے۔

مزید خبریں :