پاکستان
08 جنوری ، 2015

سپریم کورٹ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر ، دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

سپریم کورٹ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر ، دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

اسلا م آباد........سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر تمام درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی مین 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ایک قدرتی آبی ذخیرہ ہے اور ایک قومی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آئندہ 10 سالوں میں پانی کا شدید بحران ہو گا ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت مشترکہ مفادات کونسل کو اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے ہدایات جاری کرے۔اگر حکومت کی سیاسی ضرورت ہو تی ہے تو فوجی عدالتیں بن جاتی ہیں۔ پانی و بجلی کا نہ ہونا عوامی مسائل ہیں حکومت کو ہر چیز میسر ہےاگر یہ مسئلہ ہے تو مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :