08 جنوری ، 2015
لاہور........ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے لئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ تیرہ جنوری سے لاہور میں لگے گا ۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ سے دو ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی،جبکہ پندرہ فروری کو میگا ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوچکا،اب وقت ہے تیاریوں کا ،اسی سلسلے میں 13 جنوری سے لاہور میں ٹریننگ کیمپ کا آغازہوگا ،جو 17 جنوری تک جاری ہے گا۔ٹیم اکیس جنوری کو براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔قومی ٹیم میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گی ،جس کا پہلا میچ 31 جنوری اور دوسرا ون ڈے 3 فروری کو ہوگا۔میگا ایونٹ سے قبل ٹیم وارم پ میچز میں بھی حصہ لے گی۔15 فروری گو گروپ بی میں پاکستان کا پہلا میچ روائتی حریف بھارت کے خلاف ایڈلیڈ کے مقام پر کھیلا جائےگا۔