پاکستان
25 جنوری ، 2012

کوئٹہ میں برف باری رک گئی، سردی میں اضافہ

کوئٹہ میں برف باری رک گئی، سردی میں اضافہ

کوئٹہ… وادی کوئٹہ اورگردونواح میں گزشتہ روز سے جاری برفباری رک گئی ہے،تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ اور گرد و نواع میں برف باری کا سلسلہ جاری ہوا تھاجو رات گئے تک جاری رہا شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے گر گیا ہے،برف باری سے وادی کی پہاڑوں نے سفید چادر اوڈلی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :