کھیل
09 جنوری ، 2015

کرکٹر حارث سہیل کا نکاح سیالکوٹ میں ہو گیا

کرکٹر حارث سہیل کا نکاح سیالکوٹ میں ہو گیا

سیالکوٹ ....قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔نکاح سادگی سے ہوا،لیکن مہندی کی تقریب میں خوب بھنگڑے ڈالے گئے ۔سیال کوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا نکاح ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد میں ہوا۔ شام کے وقت مہندی کی تقریب رکھی گئی۔حارث سہیل تقریب میں پہنچے تو ان کے دوستوں اور رشتے داروں نے خوب ہلا گلا کیا اور بھنگڑے ڈالے۔ حارث سہیل نے جیونیوز کو بتایا کہ مومنہ ان کی کزن ہیں اور دونوں نے پسند کی شادی کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ بھی قریب ہے اور وہ اس پر پوری توجہ دیں گے ۔سیالکوٹی منڈے کی شادی پر دوست احباب خوشی سے نہال نظر آئے اور سب نے جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مہندی کی یہ رنگا رنگ تقریب رات گئے تک جاری رہی۔اب دل والے کل بارات لے کر دلہنیا لینے جائیں گے ۔

مزید خبریں :