دنیا
11 جنوری ، 2015

فرانس بھر میں ہلاکتوں کے خلاف لاکھوں افراد کا مارچ

فرانس بھر میں ہلاکتوں کے خلاف لاکھوں افراد کا مارچ

پیرس.......فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے وا لے جریدے چارلی ایبڈو پر حملے اور 17 افراد کی ہلاکت پر آج ملین مارچ کیا جائے گا۔ پیرس میں ہونے والی بڑی ریلی کے لیے ’غیر معمولی‘ انتظامات کیے جائیں گے جن میں محتلف چھتوں پر ماہر نشانہ بازوں کی تعیناتی شامل ہے جبکہ شہر بھر میں 2200 پولیس اور فوج کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔اس یونٹی مارچ میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن، جرمن چانسلر آنگیلا میرکل ، ترکی کے وزیراعظم احمد دواؤ اوغلو، سپین کے صدر ماریانو راخوائے اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شریک ہوں گے۔یہ یونیٹی مارچ پیرس کے رپبلک محل کے پاس سے مقامی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہو گا۔

مزید خبریں :