دنیا
12 جنوری ، 2015

ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5 برس بیت گئے، بحالی کا کام نہ ہوسکا

ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5 برس بیت گئے، بحالی کا کام نہ ہوسکا

ہیٹی......ہیٹی میں تباہ کن زلزلے کو 5 برس بیت گئے، لیکن بے گھر ہونے والے سیکڑوں افراد آج بھی بے یارو مددگار ہیں۔5 سال قبل تباہ کُن زلزلے کے نتیجے میں ہیٹی میں نہ صرف 3 لاکھ انسانی جانیں ضائع ہوئیں، بلکہ انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح تباہ ہوا تھا اور ہزاروں خاندانوں کو عارضی گھروں میں رہائش اختیار کرنا پڑی تھی۔ بین الاقوامی اداروں اور عالمی ممالک کی جانب سے امداد کے بعد بحالی کا کام شروع کیا گیا لیکن 5 سال بعد بھی صورت حال تسلی بخش نظر نہیں آتی۔بہت سے خاندانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد بحالی کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے، حکومت کی غلط منصوبہ بندی اور مالی امداد میں بدعنوانیوں کے باعث اس وقت بھی بے گھر افراد کو بھوک اور دیگر پریشانیوں کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :