12 جنوری ، 2015
موزمبیق......جنوب مشرقی افریقی ریاست موزمبیق میں زہریلی شراب پینے کے باعث 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موزمبیق کے شمال مشرقی علاقے میں زہریلی شراب کے باعث 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں2 سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ڈائریکٹر صحت کارلا موس کے مطابق یہ تمام افراد ایک جنازے میں شریک تھے اور تدفین کے بعد انہوں نے شراب’ فومبے‘ پی تھی۔اس وقت بھی 39 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ، جو اس شراب پینے سے متاثر ہوئے ہیں۔