دنیا
12 جنوری ، 2015

بھارت : اپنی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانےوالا شخص گرفتار

 بھارت : اپنی چھت پر پاکستانی پرچم لہرانےوالا شخص گرفتار

کراچی...... رفیق مانگٹ...... بھارتی ریاست گجرات کے شہر پالیٹانا میں ایک شخص کو گھر کے ٹیرس پر پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میںگرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق مبینہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گھر کی چھت پر پاکستان کا قومی جھنڈا لہرا رکھا تھا۔ ٹیمپل ٹاؤن کے تالاو علاقے کے رہائشی اکبر ٹانک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، اس پر سماجی انتشار کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا گیا۔ پولیس کے ڈی ایس پی جے ایم ڈیسائی کا کہنا ہے کہ راہگیروں نے ایک رہائشی عمارت پر پاکستانی پرچم کو دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی پرچم کو قبضے میں لے کر اکبر کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتاراکبر دیہاڑی دارمزدور ہے۔ انسپکٹر ایم ایم چوہان کا کہنا ہے کہ اکبر کے چچا النگ شپ بریکنگ یارڈ میںا سکریپ ڈیلر کے طور پر کام کرتے ہیں ، اکبر نے عید کے موقع پر پاکستانی پرچم اپنے چچا سے لیا۔ اکبر کے بیٹے نے پرچم کو گھر کے ٹیرس پر لہرا دیا اس کا بیٹا غیر تعلیم یافتہ ہے۔ اس نے التجا کی کہ وہ بے گناہ ہے۔

مزید خبریں :