پاکستان
11 جنوری ، 2012

مردان،طلباء رہنماوٴں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

مردان… مردان میں دوطلباء تنظیموں کے درمیان تصادم اور کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے معتدد کوگرفتارکرلیا۔گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج مردان میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے تصادم اور بعد میں پولیس کی جانب سے مبینہ طورجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد طلباء کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔کارکنوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے جانبداری کے ساتھ طلباء کو گرفتار کیا۔ مشتعل مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے طلباء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ پولیس نے کالج کے کلاس روم میں گھس کرکارکنوں سمیت دیگر طالب علموں کو بھی گرفتارکرلیا۔ تحریک انصاف کے صوبائی رہنما معظم خان ہوتی نے میڈیا سے گفت گوکرتے کہا کہ پولیس نے بے گناہ طلباء پر وحشیا نہ لاٹھی چارج کرکیظلم کی انتہا کردی ہے۔

مزید خبریں :