12 جنوری ، 2015
لاہور.........لاہور کا موسم گزشتہ کئی ہفتوں سے خشک اور دھند میں لپٹا ہوا ہے۔دھند اور ٹھنڈ کی چادر میں لپٹا مدھم سورج، شاخوں سے جدا بکھرے سوکھے پتے، جہاں لاہور شہر کے ٹھنڈے خشک موسم کی کہانی سناتےنظر آتے ہیں، وہیں خزاں کی تصویر بھی بنے ہوئے ہیں۔ دن کے وقت روشنی دینے والا سورج ،دھند کے آگے ہار مانا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی تمازت اور روشنی کب تک واپس آسکے گی، اس کے لیے کچھ انتظار کرنا ہو گا۔ دھند کی چادر میں لپٹی شہر کی فضاء، بہت سوں کے لیے رومانوی ہے جو انہیں اپنے سحر میں قید کر رہی ہے لیکن دوسری جانب بچوں اور بوڑھوں کی زندگی کو مشکل بھی بنا رہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت کچھ احتیاطی تدابیر کر لی جائیں تو اس خاموش اور ٹھنڈی رت سے مزے سے نپٹا جا سکتا ہے۔