12 جنوری ، 2015
مردان ..........مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر کے لاش پیٹرول چھڑک کر جلادی۔پولیس کو مقتولہ کے باپ کی جانب سے دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ چار روز قبل اس کے داماد مجاہد اور سسرال والوں نے اس کی بیٹی کو قتل کیا اور لاش پیٹرول چھڑک کر جلا دی۔ بیٹی کی لاش کو ہاتھ میں پہنی ہوئی انگوٹھی سے شناخت کیا۔ پولیس نے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کے خلاف مقتولہ کے ورثا نے پریس کلب مردان پر احتجاج کیا۔