12 جنوری ، 2015
میرپورخاص.......میرپورخاص میں ہفتے کی صبح ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں تقریباً چالیس گھنٹے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔محمودآباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں بدنام ڈاکو چھوٹو ناریجو کی تین ساتھیوں سمیت ہلاکت کے بعد سے چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں تھیں۔ تقریباَ چالیس گھٹے بعد ورثا کے رابطے پر ڈاکوؤں کی لاشیں ایک خاتون رشتے دار کے حوالے کردی گئیں۔ دوسری جانب پولیس مقابلے کا مقدمہ بھی چاروں ڈاکوؤں کے خلاف محمودآباد تھانے میں درج کرلیاگیاہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 7گھنٹے جاری رہنے والے اس خونی پولیس مقابلے میں دو ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوئے تھے۔