پاکستان
12 جنوری ، 2015

پمز سے اغوا کیا جانے والا نومولود بازیاب نہ کرایا جا سکا

پمز سے اغوا کیا جانے والا نومولود بازیاب نہ کرایا جا سکا

اسلام آباد.........پمزاسلام آباد سےجمعے کی رات کواغواکیاجانےوالانومولود ابھی تک بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔ مبینہ اغواکار کاخاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ غم سےنڈھال والدین کوانجانےخدشے ایک لمحہ بھی چین سےبیٹھنے نہیں دیتے۔ کہتے ہیں کہ سارے لوگ اسپتال سے بچے لے کر جاتے ہیں، ہم خالی ہاتھ جائیں گے، ہمارا بچہ کہاں ہو گا ؟ماں کی گودبھرتے ہی اجڑ گئی۔ ضیاء اللہ کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ وقت کاٹے نہیں کٹ رہا۔نجانےننھافرشتہ کہاں؟کس حال میں ہے؟کیا پتہ وہ اس کی پرورش کیسے کریں گے؟کہیں اس کو دہشت گردی میں نہ استعمال کر لیں۔پمز کے زچہ بچہ مرکز میں نومولود بچے کےورثاء کا احتجاج جاری ہے ۔بڑھاپے میں پوتے اور نواسے کی شرارتیں دیکھنے کی تمنا دل میں ہی رہی۔ کاش ایسا ہو کہ اچانک کوئی گم شدہ بچہ ملنے کی نویدسنادے۔ میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں وزیراعظم سے ،وزیراعلیٰ سے چیف جسٹس صاحب کسی طرح میرا بچہ واپس دلا دیں میں معاف کر دوں گا۔ پمزانتظامیہ نے سیکورٹی اداروں کی مدد سے مبینہ اغواکارخاتون کاخاکہ تیار کرلیاہے۔ نشاندہی کرنےوالےکیلئےدولاکھ روپے انعام کااعلان کیاگیاہے۔ میں آپ کویقین دلاتاہوں کہ اسپتال کاکوئی عملہ اس میں ملوث ہواتواسےہم نہیں چھوڑیں گے۔بچے کےچوری کےواقعہ کےبعد اسپتال انتظامیہ نے زچہ وبچہ مرکز میں 6 سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کردیے ہیں ، آنے جانےوالوں پر سختی بھی کی جارہی ہے ۔ نومولود کب بازیاب کرایا جاسکے گا ؟ غم سے نڈھال خاندان کاانتظارجاری ہے۔

مزید خبریں :