13 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....جنرل ریٹائرڈ مشرف پر حملے کے2 ،کراچی میں منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر کو قتل کرنیوالے 3وکیل کے قتل میں ملوث بہران خان اور ذوالفقار علی کو فیصل آباد،سکھر،کراچی اور اڈیالہ جیلوںمیں آج پھانسی دی جائے گی۔ سینٹرل جیل ون سکھر میں قید محمد شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ان تینوں نے2001 میں کراچی کے تھانہ گلبہار کی حدود میں منسٹری آف ڈیفنس کے ایک ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا ۔ جرم ثابت ہو نے پر انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔3جنوری کو عدالت نے بلیک وارنٹ جاری کیا جو سکھرجیل انتظامیہ کو موصول ہو گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے سینٹرل جیل ون میں پھانسی دی جائیگی۔ادھر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں بھی سابق جنرل پرویز مشرف پر حملے کیس میں ملوث ملزمان مشتاق احمد اور نوازش علی کوبھی کل صبح پھانسی دی جائیگی۔ قیدیوں کی ورثاء سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے۔