پاکستان
13 جنوری ، 2015

کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ،بلند عمارتوں کی تعمیر

کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ،بلند عمارتوں کی تعمیر

کوئٹہ .....کوئٹہ میں زلزلے کےریڈزون میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلند عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں،اورصوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے قانون کی خلاف ورزی پر بے بس ہیں ۔زلزلے کے ریڈ زون میں واقع ہونے کی بناپرکوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائدکی ہوئی ہے،لیکن جناح روڈ، مسجد روڈ،کواری روڈ، اور دیگر علاقوں میں بلڈنگ کوڈ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی صورت میں یہ عمارتیں کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں ۔

مزید خبریں :