13 جنوری ، 2015
نئی دہلی ......بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے، 122 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوارکو لکھنؤ کے نواحی گاؤں میں کرکٹ میچ کے دوران 200 سے زائد دیہاتیوں نے شراب پی ،جس کے بعد ان کی حالت غیرہوگئی ۔ حکام نے 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 22 ہے ۔ 122 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں 14 کی حالت تشویش ناک ہے ۔کئی افراد بینائی سے محروم ہوگئے ہیں ۔حکام کے مطابق زہریلی شراب بیچنےوالے کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔