پاکستان
25 جنوری ، 2012

کراچی:نصیرآباد میں اسکول وین الٹنے سے5افراد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے نصیر آباد میں اسکول وین حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں شاہراہ پاکستان پر نصیرآباد اسٹاپ کے قریب اسکول وین سٹرک عبور کرنے والے راہگیروں کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی،جس کے بعد اسکول وین میں بچے پھنس گئے،جنھیں علاقہ مکینوں اور جائے حادثہ پر موجود افراد نے ریسیکو کرکے باہر نکالا ،جس کے بعد زخمی افراد کو دو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،حادثے کے باعث کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :