28 اپریل ، 2012
لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نااہل نہیں، پارلیمنٹ عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کر سکتی ہے کیونکہ عدالتیں پارلیمنٹ کے تابع ہیں، بابر اعوان اور مسعود چشتی پیپلز پارٹی کیلئے میر صادق اور میرجعفر ثابت ہوئے۔لاہور پریس کلب میں گیسٹ آف آنر میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ اپنا معاملہ درست کرے اسے صرف پیپلز پارٹی کے کیس نظر آتے ہیں، یہ رویہ ٹھیک نہیں۔ حکم امتناعی پر چلنے والے غیر آئینی وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کیس دو سال سے نہیں سنا جا رہا، اس کے علاوہ لاکھوں غریبوں کے کیس بھی فیصلوں کے منتظر ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نواز شریف نے تشریح کی لانگ مارچ اور مستعفی ہونے کی دھمکی دی، سپریم کورٹ شریف برداران کے بیانات کا ازخود نوٹس لے۔