15 جنوری ، 2015
کراچی ......کراچی اور لاہور کی جیلوں میں آج سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ سزائے موت پانے والے 2 دہشتگردوں کو پھانسی دی جائیگی، دونوں کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ کراچی کی سینٹرل جیل میں قید مجرم سعید کو 2001ء میں الفلاح تھانے کی حدود میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی صابر حسین اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔سعید کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اسے آج صبح ساڑھے6بجے سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جائیگی۔ادھر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم زاہد کو آج صبح پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔زاہد عرف زادو کا میڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے اور ورثا سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی ہے۔زاہد عرف زادو نے 1998 میں ملتان میں اے ایس آئی غلام رسول کو قتل کیا تھا ، جس کے جرم میں 2000 میں زاہد عرف زادو کو سزائے موت سنائی گئی ۔