پاکستان
28 اپریل ، 2012

پشاور: چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، تین ملزمان گرفتار

پشاور: چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ، تین ملزمان گرفتار

پشاور…پشاور پولیس نے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق تھانہ حیات آباد کی حدود میں ناکا بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی سے 15 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ جبکہ تھانہ سربند کی حدود میں بھی ایک گاڑی سے 25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

مزید خبریں :