15 جنوری ، 2015
راولپنڈی ......کچھ روز پہلے راولپنڈی کےعلاقے چٹیاں ہٹیاں میں دھماکا ہوا تھا۔ اس میں جاں بحق ہونےوالے2 بچوں کے باپ محمد حیدر رضوی کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جو3 باردہشتگردی کانشانہ بنا۔بار بار دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اس خاندان کاتعلق معروف ادیب اورشاعر سید ابو محمد رضویٰ سے ہے ، انہیں قائد اتحاد بین المسلمین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کےبڑے بیٹے اور نامورمصنف عون محمد رضوی کو 16 سال پہلےان کے بچوں کے سامنے دہشتگردی کانشانہ بناکرشہیدکیاگیا۔شمیم حیدر ضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان پر تیسرا حملہ ہے ،شاید ہم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے کام کیا۔شمیم حیدر ضوی بھی شاعراورمصنف ہیں ، انہوں نےبھی اپنےوالداوربھائی کےنقش قدم پرچلتےہوئےاتحاد بین المسلمین کیلئے کام جاری رکھا، یہ بھی دہشتگردی کاشکاربنے ۔راولپنڈی میں یہ خاندان اس وقت تیسری بار دہشت گردی کانشانہ بناجب گھرمیں محفل میلاد جاری تھی ۔واقعہ میں سید ابو محمد رضوی کے چھوٹے بیٹے ابن رضوی زخمی ہوئے جبکہ 29 سالہ حیدررضوی سمیت 7 افرادشہیدہوگئے۔ محمد حیدررضوی کی والدہ کا کہناتھا کہ میری تو دنیا ہے لٹ گئی ۔حیدر رضوی کی ساس نے کہا کہ ہمیں تو بھائیوں کی فکر پڑ گئی تھی ،مگر کیا پتہ تھا ،میرا گھر اجڑ گیا ،میرا نوجوان داما شہید ہو گیا۔محمد حیدر رضوی کی ماں صدمے سے نڈھال ہے تو اس کی 25 سالہ بیوی اپنے 9 ماہ کے بیٹے کی ننھی انگلیاں مضبوطی سے تھامے خاموشی کی تصویر بن گئی ہے ۔سید ابو محمد رضوی اور ان کے خاندان نے ادب اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات سر انجام دی ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردی کی کاروائیوں سے گھبرا کر اتحاد بین المسلمین کا فروغ نہیں چھوڑیں گے۔