پاکستان
28 اپریل ، 2012

ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے،اسپیکرکرامت اللہ

 ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے،اسپیکرکرامت اللہ

پشاور…اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی نے کہا ہے کہ اسپیکر کسی بھی ممبر کے خلاف کارروائی فیصلہ دیکھ کر کرتا ہے جو اس کا صوابدیدی اختیار ہے۔وہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔کرامت اللہ خان چغرمٹی نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر فیصلہ کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی نے کہا کہ آیندہ اسمبلی اجلاس میں ریسکیو1122سروس کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے بل ا سمبلی سے پاس کرا لیا جائے گا۔

مزید خبریں :