پاکستان
28 اپریل ، 2012

لاہور ہائی کورٹ: یوسف گیلانی کو کام سے روکنے کی درخواستیں دائر

 لاہور ہائی کورٹ: یوسف گیلانی کو کام سے روکنے کی درخواستیں دائر

لاہور…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دو متفرق درخواستیں دائرکر دی گئی ہیں ۔وزیراعظم کے خلاف درخواستیں تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم دین ایڈووکیٹ اور ایک شہری شاہد نسیم گوندل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ ان میں موٴقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ سے سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے، وہ کسی بھی حکومتی عہدے اور عوامی نمائندگی کے لئے نااہل ہو چکے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس قانون کے تحت وزارت عظمیٰ پربراجمان ہیں۔درخواستوں میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو کام سے روک کر سابق وزیراعظم لکھا جائے اوران سے مراعات اور پروٹوکول واپس لیا جائے۔
۔

مزید خبریں :