98433
407893 پیٹرول کا قلت، لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بھی متاثر

پاکستان
17 جنوری ، 2015

پیٹرول کا قلت، لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بھی متاثر

پیٹرول کا قلت، لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بھی متاثر

لاہور.....لاہور میں پٹرول کے شدید بحران نے ایدھی ایمبولنس سروس کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ زونل آفس میں 40 ایمبولینسیں بند پڑی ہیں ۔ اس صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر پرائیوٹ ایمبولینسوں کے مالکان منہ مانگے دام وصول کرنے لگے ہیں۔ اقبال ٹائون میں واقع ایدھی سینٹر سے کسی بھی ایمرجنسی پر فوری طور پر ایمبولنس روانہ کی جاتی ہیں۔لیکن آج کل ایسا نہیں ، پٹرول کے بحران نے ایمبولنسز کی سرگرمیاں متاثر کی ہیں۔ ایدھی سنٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ مدد کے لئے فون کرتے ہیں، لیکن وہ مجبور ہیں ایندھن ختم ہونے کے باعث ایمبولنسز روانہ نہیں کر سکتے۔دیگر پرائیویٹ ایمبولنس مالکان عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے لگے۔ انہوں نے پٹرول نہ ہونے کا بہانہ بنا کر کرائے بڑھا دیئے۔ایدھی انتظامیہ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انھیں فوری طور پر پٹرول فراہم کیا جائے۔ تاکہ وہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے کام کو جاری رکھ سکیں۔

مزید خبریں :