98434
407893 85 روز میں 10 کروڑ سے زائد موبائل سموں کی تصدیق کا حکم

پاکستان
17 جنوری ، 2015

85 روز میں 10 کروڑ سے زائد موبائل سموں کی تصدیق کا حکم

85 روز میں 10 کروڑ سے زائد موبائل سموں کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد.....حکومت نے 85 دن میں 10 کروڑ سے زائد موبائل سموں کی تصدیق کرنے اور تمام بنکوں اور مالیاتی اداروں کو دہشتگرد تنظیموں اور ان سے منسلک افراد کے بنک اکاونٹس میں رقوم منتقلی بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی ایکشن پلان کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آئندہ 85 روز میں10 کروڑ سے زائد غیر رجسٹرڈ موبائل سمیں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسکے بعد غیر رجسٹرڈ موبائل فون سم رکھنا اور اسکی خرید و فروخت جرم قرار پائے گی۔اعلامیے کے مطابق دہشتگردی میں ملوث بعض مدارس کے خلاف ایکشن کا حتمی فیصلہ مدارس تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات تک موخر کیا گیا ہے۔اجلاس میں افغان باشندوں کی رجسٹریشن تیز کرنے اور انہیں واپس کیمپوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشتبہ افغان شہریوں کے بنک اکاونٹس کو مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری کی جبکہ دہشتگردی سے متعلق ویب سائٹس بند کرنے کے لیے وزارت آئی ٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

مزید خبریں :