98444
407893
17 جنوری ، 2015
فیصل آباد .....فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اکبرآباد میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا۔دھماکے کی شدت سے فیکٹری کا ایک حصہ بھی گرگیا۔دھماکے سے آبادی میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔واقعے میں 4 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو مزدوروں کی حالت نازک ہے۔