98455
407893
17 جنوری ، 2015
کوئٹہ.........کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی بوگی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی ٹرین اسٹیشن پر روانگی کے لئے کھڑی تھی کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے ایک بوگی میں آگ لگ گئی تاہم ریلوے انتظامیہ نے آگ پر فوری قابو پالیا، اس کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا جس کے بعد ٹرین کو لاہور کے لئے روانہ کردیا گیا۔