98462
407893 امریکا نے کیوبا پر عائد سفری اور کاروباری پابندیاں نرم کر دیں

دنیا
17 جنوری ، 2015

امریکا نے کیوبا پر عائد سفری اور کاروباری پابندیاں نرم کر دیں

امریکا نے کیوبا پر عائد سفری اور کاروباری پابندیاں نرم کر دیں

واشنگٹن ......امریکا کی جانب سے کیوبا پر عائد سفری اور کاروباری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری جیکب لیو نے بتایا کہ یہ اقدام ان دونوں ممالک کو قریب لانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ صرف چند مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیوبا کا سفر بغیر روک ٹوک کر سکیں گے جبکہ صحافی، محققین، فنکاروں اور کھلاڑیوں کو ویزے کے حصول میں دفتری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا اور کیوبا کے صدور نے سترہ دسمبر کو باہمی روابط معمول پر لانے کے ایک تاریخی سمجھوتے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :