98465
407893 وفاق کاپنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ

پاکستان
17 جنوری ، 2015

وفاق کاپنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ

وفاق کاپنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ

لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب میں پٹرول کی قلت کے بعد وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وفاق نے پٹرول کی قلت کے دوران پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے سوئی سدرن نے احکامات جاری کردیئے ہیں احکامات کے اجراء کے بعد متعدد جگہوں پر سی این جی اسٹیشن کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں سی این جی اسٹیشن دو دن کےلئے کھولے جائیں گے۔واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں اور پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کی ہدایت کردی ہے اور پہلے مرحلے میں سی این جی کی فراہمی بحالی شروع ہوگئی ہے جس سے پٹرول کی قلت میں کچھ کمی ہوسکے گی۔

مزید خبریں :