98466
407893
17 جنوری ، 2015
لاہور......قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ نہیں لیکن انہیں پوری امید ہے کہ ٹیم جیت کر لوٹے گی ،عرفان اور شاہد آفریدی سے بڑی امیدیں ہیں ، پہلا ہی میچ بھارت سے ہونا خوش آئند ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ٹھیک ہوا ہے، ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ولڈ کپ ان کیلئے مہربان نہیں رہا لیکن بہت سے ولڈ کپ میں شامل رہا ہوں،وقار کا کہنا تھا کہ مصباح اور آفریدی دونوں آخری ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دینے کے کوشش کر رہے ہیں،دونوں لیجنڈ اور تجربہ کار ہیں ،ہیڈ کوچ کایہ بھی کہنا تھا کہ پہلا میچ بھارت سے کھیلنا کھلاڑیوں کے لئے اچھا ہے لیکن ٹیم کا فارم میں ہونا بہت ضروری ہے۔