98467
407893
17 جنوری ، 2015
لاہور.....سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا کوئی دبائو نہ لیں، 92ورلڈ کپ میں باہر ہونے کے امکانات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور فاتح بن کر وطن واپس آئے۔ لاہور میں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب ہوئی،جس میں کوچ وقار یونس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضما الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا دبائو نہ لیں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 92ورلڈ میں پاکستان ٹیم کے باہر ہونے کے امکانات تھے لیکن ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور کامیابی کے ساتھ وطن واپس آئے،انضمام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں میں زیادہ فرق نہیں رہا ہے پاکستانی بیٹسمین اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔