19 جنوری ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کسی کو اپنی سر زمین استعمال کرنے نہیں دے گا ۔بلوچستان ترقیاتی فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ فورم کا افتتاح میرے لیےخوشی کی بات ہے۔بلوچستان حکومت نےگزشتہ ڈیڑھ برس میں بامعنی ترقی کی۔بلوچستان کووفاق سے100 فیصدترقیاتی فنڈز فراہم کیے جاچکے ہیں۔صوبےمیں اہم اقدامات کےذریعےامن و امان کی صورتحال بہترہوئی۔بلوچستان کی حکومت نےصوبےکی سماجی ترقی میں پیش رفت کی ہے ۔ بلوچستان رقبےکےلحاظ سےپاکستان کاسب سےبڑاصوبہ ہے ۔