دنیا
28 اپریل ، 2012

قندھار : گورنر کمپاوٴنڈ میں جھڑپیں، 2 خودکش حملہ آور، 2 سیکیورٹی گارڑ ہلاک

قندھار : گورنر کمپاوٴنڈ میں جھڑپیں، 2 خودکش حملہ آور، 2 سیکیورٹی گارڑ ہلاک

قندھار … افغان صوبے قندھار میں گورنر کے کمپاوٴنڈ میں جھڑپوں کے دوران 2 خودکش حملہ آور اور 2 سیکیورٹی گارڑ ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ قندھار کے گورنر Tooryalai Weesa کے مطابق سخت سیکیورٹی کے باوجود 2 شدت پسند جوتوں میں پستول چھپائے کمپاوٴنڈ میں داخل ہوئے اور 2 سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کرنے کے بعد ان کے اسلحے سے دوسرے گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک گارڑ زخمی ہو گیا جبکہ گورنر نے غیر ملکی ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ قندھار حکومت کے ترجمان زلمے ایوبی کے مطابق جھڑپ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی اور آخر میں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کو کمپاوٴنڈ کے باہر بارود سے بھری ایک گاڑی بھی ملی۔ طالبان نے کہا ہے کہ ان کا ہدف صوبائی گورنر Tooryalai Weesaتھے۔

مزید خبریں :