پاکستان
25 جنوری ، 2012

لاہورہائیکورٹ:چینی کے اسٹاک کا ریکارڈ10فروری تک طلب

لاہورہائیکورٹ:چینی کے اسٹاک کا ریکارڈ10فروری تک طلب

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے چینی کے اسٹاک کا ریکارڈ10فروری تک طلب کر لیا ہے۔ عدالت میں ٹی ڈی سی پی سے مہنگی چینی خریدنے کے کیس کی سماعت ہوئی تو چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہے کہ وہ دن گزر گئے گئے جب سرکاری محکمے عدالتوں کو لاعلم رکھتے تھے، اب مفاد عامہ میں عدالتوں کو سب کچھ بتانا پڑے گا ۔ عدالت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو حکم دیا کہ وہ چینی کا حاضر اسٹاک اور حکومت کی طرف سے چینی کی خریداری سے متعلق تمام تفصیلات سے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کرے ۔ کارپوریشن کے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ اسے اس بات کا علم نہیں کہ کارپوریشن میں چینی کا کتنا اسٹاک ہے اور حکومت کس ریٹ پر یہ چینی خریدرہی ہے۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ حکومت شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لئے 65 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدرہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کا ریٹ 45 روپے کلو ہے لہذا عدالت اس کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :