پاکستان
25 جنوری ، 2012

کرم ایجنسی میں جھڑپ،4اہلکار شہید،10شدت پسند مارے گئے

کرم ایجنسی میں جھڑپ،4اہلکار شہید،10شدت پسند مارے گئے

پارہ چنار… کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4سیکیورٹی اہلکار شہید اور 10شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقہ وسطی کرم کے دشوار گزار پہاڑی سلسلہ جوگی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے حملوں میں 4سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ جوگی کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔گزشتہ 2روز سے جاری جھڑپ میں مجموعی طور 6سیکیورٹی اہلکار شہید اور 17شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :