29 اپریل ، 2012
لندن…برطانیہ میں اولمپکس گیمز کے دوران حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے کے لئے مختلف مقامات پر میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔برطانوی فوج نے اولمپک پارک کے قریب مشرقی لندن میں ایک بڑے رہائشی کمپلیکس کے مکینوں کو آگاہ کیا ہے کہ عمارت کی چھت پر میزائل نصب کئے جارہے ہیں۔ Bow کوارٹر ہاوٴسنگ کمپلیکس لندن کی ان عمارتوں میں سے ایک ہے جن پر برطانوی فوج زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کرنے پر غور کررہی ہے۔ میزائلوں کی تنصیب کے فیصلے کا مقصد اولمپکس کو کسی بھی فضائی حملے سے محفوظ بنانا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ لندن میں میزائل نصب کئے جائیں گے۔ اس فیصلے سے کچھ لوگ ناخوش بھی ہیں۔