پاکستان
29 اپریل ، 2012

پشاور :طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

پشاور…پشاوراور نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پشاورکے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ نواحی علاقوں متنی، متھرا، بڈھ بیر سمیت دیگر علاقوں میں بیس بیس گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے۔ جس سے ان علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہیں اور پینے کے پانی کی قلت ہے۔ لوڈشیڈنگ سے تاجر بھی مشکلات سے دوچار ہیں اور جنریٹر پر انحصار کر رہے ہیں۔امتحانات کی تیاری میں مصروف طلبا کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :