دنیا
22 جنوری ، 2015

تل ابیب: فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے12 افرادکو زخمی کردیا

تل ابیب: فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے12 افرادکو زخمی کردیا

تل ابیب.....تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار کرکے 12 افراد کو زخمی کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ’ معارف پل‘ پر پیش آیا۔جہاں مقبوضہ غرب اردن کے قصبے تلکرم سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے بس کے اندر اور باہر چاقو سے حملہ کرکے 12 افراد کو زخمی کیا، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ 23 سالہ فلسطینی حملہ آور نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک اہلکار نے اس کے پیر میں گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :