29 اپریل ، 2012
لاہور …لاہور میں گلبرگ پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ اور کینال روڈ پر ہر ہفتے کی شب نوجوان ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرتے ہیں۔ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نہ صرف ہلڑ بازی کرتے ہیں بلکہ موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر فیملیز کو بھی تنگ کرتے ہیں۔اعلیٰ پولیس افسروں کی ہدایت پر گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلیں تھانے میں بند کر دیں۔